ابنا: اطلاعات کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ گیڈو ویسٹرویلے نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے ٹیلی فونی رابطہ کیا اور ایران کے ایٹمی معاملے سے متعلق تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔جرمنی کے وزیر خارجہ نے اس بات چیت میں آلماتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے اگلے دور کے مذاکرات کے بارے میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مذاکرات ایک مثبت عمل کا آغاز ثابت ہوں گے اور ان کے مثبت اور تعمیری نتائج برآمد ہوں گے۔واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اگلے دور کے مذاکرات قزاقستان کے شہر آلماتی میں کل سے شروع ہورہے ہیں اور ان مذاکرات میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی کی قیادت میں ایرانی وفد آلماتی پہنچ چکا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405907
اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایران کے ایٹمی معاملے سے متعلق ٹیلی فونی بات چیت ہوئي ہے۔